کشور ناہید
1940 - Present
کشور ناہید3 فروری 1940ء میں بلند شہر (ہندوستان) میں پیدا ہوئیں۔ اُن کے والد آٹھویں جماعت میں تعلیم کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ راج گھاٹ نرودا کے مینجر تھے۔ ایک عرصے سے وہ روزنامہ جنگ میں کالم لکھ رہی ہیں۔ کشور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کرتی رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی سال تک ادبی جریدے ماہِ نو کی ادارت کے فرائض بخوبی انجام دیتی رہی ہیں۔ آج کل وہ اسلام آباد میں سکونت پزیر ہیں۔ اُن کا اولین شعری مجموعہ لبِ گویا 1968میں منظرِ عام پر آیا۔ اور اسے خوب پزیرائی بھی ملی۔ کشور ناہید نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر کئی اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، آدم جی ایوارڈ، یونیسکو ادب ایوارڈ برائے اطفال، منڈیلا ایوارڈ اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز اُن کے نام کیا گیا