Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

زخم بھی تازہ تھا اور اس پہ ہوا بھی تازہ

زخم بھی تازہ تھا اور اس پہ ہوا بھی تازہ دل نے رکھا تھا مگر رخش دعا بھی تازہ تر بہ تر ہے مرے ہاتھوں میں وہی جامنی رنگ تم نے پوچھا تھا کہ ہوتی ہے گھٹا بھی تازہ اب تلک ہے وہی جلتا ہوا صحرا وہی میں اب تلک ہے تپش شوق ندا بھی تازہ کس بہانے سے تجھے بھول رہوں اور خوش ہوں پھر بنا لے گا یہ دل ایک خدا بھی تازہ کس بہانے سے میں جاگوں تجھے ڈھونڈوں اب کے اب تو اس صحن میں ٹھہرے نہ ہوا بھی تازہ آئنہ مانگتا رہتا ہے وہی عکس ترا آنکھ رکھتی ہے ترا رنگ قبا بھی تازہ بس بہت حوصلہ رکھنے کی کہانی کہہ لی رات کو پھول مسلتی ہے ہوا بھی تازہ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR