Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

کبھی بھلایا نہیں یاد بھی کیا نہیں ہے

کبھی بھلایا نہیں یاد بھی کیا نہیں ہے یہ کیسا جرم ہے جس میں کوئی سزا نہیں ہے میں بات بات پہ رونے کا ماجرا پوچھوں وہ ہنس رہا ہے بتانے کو کچھ رہا نہیں ہے زمیں پہ آہ و بکا اور خون ناحق بھی زبان خلق یہ پوچھے ہے کیا خدا نہیں ہے کلام کرنے کو ناصح رہا نہ واعظ ہے میں کیا کہوں کہ مرے پاس بد دعا نہیں ہے بس اب تو آنکھ میں صحرا ہی جم گیا آ کے سمجھ لو خواب بھی دہلیز پہ رکھا نہیں ہے قدم قدم پہ وہی تلملاتی خواہش ہے پیام لانے کو کوئی بھی دل ربا نہیں ہے مری اداسی مرے کام آ سکی نہ کبھی بس اب سوال بھی کرنے کا حوصلہ نہیں ہے رقیب خواہش موجودہ سن لیا تو نے چمن بہت ہیں مگر کوئی دیکھتا نہیں ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR