Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

خوشبو کو رنگتوں پہ ابھرتا ہوا بھی دیکھ

خوشبو کو رنگتوں پہ ابھرتا ہوا بھی دیکھ نقش زر بہار چمکتا ہوا بھی دیکھ رکھ کے مدار شوق کسی آفتاب پر تو سنگ انتظار پگھلتا ہوا بھی دیکھ آنکھوں کے گرد جھانکتے حلقے نہ دیکھ تو سیل خجستہ خو کو اترتا ہوا بھی دیکھ بے فیض دشت درد میں آہستگی کے ساتھ آہو سرشت لوگوں کو چلتا ہوا بھی دیکھ رنگ حنا کو نقش قدم سے جدا بھی کر صحرا میں رخش شوق کو گرتا ہوا بھی بھی دیکھ محسوس کر چھلکتے ہوئے شوق کی جلن یخ چاندنی میں جسم کو جلتا ہوا بھی دیکھ ہر چیز دے کے جاتی ہے اپنی نشانیاں ہر گل میں رنگ صبح جھلکتا ہوا بھی دیکھ ناہیدؔ چیرہ دستئ یاراں عزیز رکھ موقع کے ساتھ ان کو بدلتا ہوا بھی دیکھ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR