Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

تمہاری یاد میں ہم جشن غم منائیں بھی

تمہاری یاد میں ہم جشن غم منائیں بھی کسی طرح سے مگر تم کو یاد آئیں بھی چھلک ہی پڑتے ہیں خود ہی گلاب آنکھوں کے وہ پاس آئیں تو یہ داستاں سنائیں بھی ہر ایک لمحہ یہی بیکلی سی ہے دل میں کہ ان کو یاد کریں ان کو بھول جائیں بھی جوان گیہوں کے کھیتوں کو دیکھ کر رو دیں وہ لڑکیاں کہ جنہیں بھول بیٹھیں مائیں بھی تمام عمر یوں ہی رتجگوں سے کیا حاصل انہیں بھلائیں ذرا نیند کو بلائیں بھی سکون ملتا ہے جلتی ہوئی دوپہروں میں بنی ہیں مرہم دل دھوپ کی شعاعیں بھی روا روی میں ہے ہر ایک صحبت یاراں ملیں سکوں سے تو قصے ترے سنائیں بھی وہ جن کے ذکر سے ناہیدؔ زندگی ہے حسیں وہ لوگ آئیں تو آنکھوں پہ ہم بٹھائیں بھی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR