امجد اسلام امجد
1944 - 2023
امجد اسلام امجد (پیدائش: 4 اگست 1944ء - وفات: 10 فروری 2023ء) پاکستانی اردو شاعر، ڈراما نگار اور گیت نگار تھے۔ 50 سال پر محیط کیریئر میں انھوں نے چالیس سے زائد کتابیں تصنیف کی۔ انھیں اپنے ادبی کام اور ٹی وی کے لیے اسکرین پلے کے لیے بہت سے اعزازات ملے ، جن میں تمغائے حسن کارکردگی اور ستارۂ امتیاز شامل ہیں۔ امجد اسلام کی پیدائش 4 اگست 1944 کو لاہور میں ہوئی۔ انہوں نے اسلامیہ کالج لاہور سے بی۔اے کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹیسے اردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں استاد کی حیثیت سے کیا۔ 1975ء اور 1979ء کے درمیان امجد پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ڈائریکٹر رہے۔ 1989ء میں انہیں اردو سائنس بورڈ کا ڈائریکٹر بنادیا گیا۔ انھوں نے چلڈرن لائبریری کامپلیکس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ امجد کی وفات 10 فروری 2023ء کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے ہوئی۔