Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

اپنے گھر کی کھڑکی سے میں آسمان کو دیکھوں گا

اپنے گھر کی کھڑکی سے میں آسمان کو دیکھوں گا جس پر تیرا نام لکھا ہے اس تارے کو ڈھونڈوں گا تم بھی ہر شب دیا جلا کر پلکوں کی دہلیز پہ رکھنا میں بھی روز اک خواب تمہارے شہر کی جانب بھیجوں گا ہجر کے دریا میں تم پڑھنا لہروں کی تحریریں بھی پانی کی ہر سطر پہ میں کچھ دل کی باتیں لکھوں گا جس تنہا سے پیڑ کے نیچے ہم بارش میں بھیگے تھے تم بھی اس کو چھو کے گزرنا میں بھی اس سے لپٹوں گا خواب مسافر لمحوں کے ہیں ساتھ کہاں تک جائیں گے تم نے بالکل ٹھیک کہا ہے میں بھی اب کچھ سوچوں گا بادل اوڑھ کے گزروں گا میں تیرے گھر کے آنگن سے قوس قزح کے سب رنگوں میں تجھ کو بھیگا دیکھوں گا بے موسم بارش کی صورت دیر تلک اور دور تلک تیرے دیار حسن پہ میں بھی کن من کن من برسوں گا شرم سے دہرا ہو جائے گا کان پڑا وہ بندا بھی باد صبا کے لہجے میں اک بات میں ایسی پوچھوں گا صفحہ صفحہ ایک کتاب حسن سی کھلتی جائے گی اور اسی کی لے میں پھر میں تم کو ازبر کر لوں گا وقت کے اک کنکر نے جس کو عکسوں میں تقسیم کیا آب رواں میں کیسے امجدؔ اب وہ چہرا جوڑوں گا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR