جوش ملیح آبادی
جوش ملیح آبادی

جوشؔ کا اصلی نام شبیر حسن خاں تھا جو 5 دسمبر 1898 کو ملیح آباد (اتر پردیش) میں پیدا ہوئے۔ خاندانی حسب نسب کے اعتبار سے ان کے اجداد یوسف زئی پٹھان تھے جو افغانستان سے ہجرت کر کے ہندوستان آ گئے تھے۔ ملیح آباد میں سکونت اختیار کر لی تھی اور نوابین اودھ کے دربار میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔جوشؔ نے کچھ غزلیں بھی کہیں لیکن ان کی شہرت کا دارومدار نظموں پر ہے۔ انہوں نے تحریک آزادی کی حمایت میں نظمیں کہیں تو انہیں ملک گیر شہرت حاصل ہوگئی اور انہیں شاعرانقلاب کے لقب سے یاد کیا جانے لگا۔ ان کی سیاسی نظموں پر طرح طرح کے اعتراضات کیے گئے۔ خاص طور پر یہ بات کہی گئی کہ وہ سیاسی شعور سے محروم اور انقلاب کے مفہوم سے ناآشنا ہیں۔ ان نظموں میں خطابت کے جوش کو سوا اور کچھ نہیں لیکن اس حقیقت سے انکار مشکل ہے کہ ملک میں سیاسی بیداری پیدا کرنے اور تحریک آزادی کو فروغ دینے میں جوشؔ کی نظموں کا بڑا حصہ ہے۔

1898 - 1982


Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR