مرزا محمد رفیع سودا
1713 - 1781
مرزا محمد ہادی رسوا (1858ء تا 21 اکتوبر 1931ء) محمد تقی کے گھر پیدا ہوئے، ان کے والد ایران سے ہجرت کرکے ہندوستان آئے تھے۔ مرزا رسوا کی شہرت اردو شاعر اور مصنف (بنیادی طور پر مذہب، فلسفہ اور فلکیات کے موضوعات پر) کی حیثیت سے ہے۔ انہیں اردو، فارسی، عربی، عبرانی، انگریزی، لاطینی اور یونانی زبانوں میں مہارت تھی۔ ان کا مشہور زمانہ ناول امراؤ جان ادا 1899ء میں شائع ہوا جو ان کا سب سے پہلا ناول مانا جاتا ہے۔ یہ ناول لکھنؤ کی ایک معروف طوائف اور شاعرہ امراؤ جان ادا کی زندگی کے گرد گھومتا ہے بعد ازاں ایک پاکستانی فلم امراؤ جان ادا (1972ء) اور دو بھارتی فلموں، امراؤ جان (1981ء) اور امراؤ جان (2006ء) کے لیے بنیاد بنا۔ 2003ء میں پاکستانی ٹی وی جیو سے اس ناول کی بنیاد پر سیریل نشر ہوا۔