Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

دل مت ٹپک نظر سے کہ پایا نہ جائے گا

دل مت ٹپک نظر سے کہ پایا نہ جائے گا جوں اشک پھر زمیں سے اٹھایا نہ جائے گا رخصت ہے باغباں کہ تنک دیکھ لیں چمن جاتے ہیں واں جہاں سے پھر آیا نہ جائے گا آنے سے فوج خط کے نہ ہو دل کو مخلصی بندھوا ہے زلف کا یہ چھٹایا نہ جائے گا پہنچیں گے اس چمن میں نہ ہم داد کو کبھو جوں گل یہ چاک جیب سلایا نہ جائے گا تیغ جفائے یار سے دل سر نہ پھیریو پھر منہ وفا کو ہم سے دکھایا نہ جائے گا آوے گا وہ چمن میں نہ اے ابر جب تلک پانی گلوں کے منہ میں چوایا نہ جائے گا عمامے کو اتار کے پڑھیو نماز شیخ سجدے سے ورنہ سر کو اٹھایا نہ جائے گا زاہد گلے سے مستوں کے باز آنے کا نہیں تا مے کدے میں لا کے چھکایا نہ جائے گا ظالم نہ میں کہا تھا کہ اس خوں سے درگزر سوداؔ کا قتل ہے یہ چھپایا نہ جائے گا دامان و داغ تیغ کو دھویا تو کیا ہوا عالم کے دل سے داغ دھلایا نہ جائے گا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR