Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

نسیم ہے ترے کوچے میں اور صبا بھی ہے

نسیم ہے ترے کوچے میں اور صبا بھی ہے ہماری خاک سے دیکھو تو کچھ رہا بھی ہے ترا غرور مرا عجز تا کجا ظالم ہر ایک بات کی آخر کچھ انتہا بھی ہے جلے ہے شمع سے پروانہ اور میں تجھ سے کہیں ہے مہر بھی جگ میں کہیں وفا بھی ہے خیال اپنے میں گو ہوں ترانہ سنجاں مست کراہنے کے دلوں کو کبھی سنا بھی ہے زبان شکوہ سوا اب زمانہ میں ہیہات کوئی کسو سے بہم دیگر آشنا بھی ہے ستم روا ہے اسیروں پہ اس قدر صیاد چمن چمن کہیں بلبل کی اب نوا بھی ہے سمجھ کے رکھیو قدم خار دشت پر مجنوں کہ اس نواح میں سوداؔ برہنہ پا بھی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR