
شاعر، نغمہ نگار، مکالمہ نویس، منظر نویس جاوید اختر صاحب بھارت کے صوبے اُتّر پردیش کے شہر سیتا پور میں سَن 1945 میں پیدا ہوئے جاوید اختر کی پیدائش ادبی روایت کے حامل خاندان میں ہوئی اور اُن کے والد جانثار اختر اور دادا مضطر خیر آبادی بھی مشہور و معروف شاعر تھے. انہوں نے اعلیٰ تعلیم علی گڑھ یونیورسٹی سے حاصل کی. جاوید اختر بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ ہیں، اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بل پر نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پدما شری اور پدما بھوشن ایوارڈز سے نوازا گیا ہے
1945 -