Skip to content
جاوید اختر جاوید اختر

ساری حیرت ہے مری ساری ادا اس کی ہے

ساری حیرت ہے مری ساری ادا اس کی ہے بے گناہی ہے مری اور سزا اس کی ہے میرے الفاظ میں جو رنگ ہے وہ اس کا ہے میرے احساس میں جو ہے وہ فضا اس کی ہے شعر میرے ہیں مگر ان میں محبت اس کی پھول میرے ہیں مگر باد صبا اس کی ہے اک محبت کی یہ تصویر ہے دو رنگوں میں شوق سب میرا ہے اور ساری حیا اس کی ہے ہم نے کیا اس سے محبت کی اجازت لی تھی دل شکن ہی سہی پر بات بجا اس کی ہے ایک میرے ہی سوا سب کو پکارے ہے کوئی میں نے پہلے ہی کہا تھا یہ صدا اس کی ہے خون سے سینچی ہے میں نے جو زمیں مر مر کے وہ زمیں ایک ستم گر نے کہا اس کی ہے اس نے ہی اس کو اجاڑا ہے اسے لوٹا ہے یہ زمیں اس کی اگر ہے بھی تو کیا اس کی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR