Skip to content
جاوید احمد غامدی جاوید احمد غامدی

رہتی ہے اگر گردش دوراں کوئی دن اور

رہتی ہے اگر گردش دوراں کوئی دن اور دیکھیں گے یہی آدم و یزداں کوئی دن اور شاید اسی فرمان پر قائم ہے جہاں اب رہنے دو اسے دست وگریباں کوئی دن اور تہذیب کی یلغار میں ، ہے یہ بھی غنیمت ناچار ہی رہ جائیں مسلماں کوئی دن اور تیرہ ہیں مہ و مہر تو ہم اپنے لہو سے کر دیتے ہیں یہ بزم چراغاں کوئی دن اور بڑھتا ہی رہا درد ستم گر کی دوا سے کیا خوب تقاضا ہے کہ درماں کوئی دن اور ہوتی ہے اگر گرمی محفل کی تمنا کر لیتے ہیں تنہائی کو مہماں کوئی دن اور اس دور میں سرمایۂ اربابِ نظر بھی اب ہوگا فراہی کا دبستاں کوئی دن اور
جاوید احمد غامدی

جاوید احمد غامدی

View profile

جاوید احمد غامدی کی پیدایش 18 اپریل 1951ء کو ضلع ساہیوال کے ایک گاؤں جیون شاہ کے نواح میں ہوئی۔ عربی و فارسی کی ابتدائی تعلیم ضلع ساہیوال ہی کے ایک گاؤں نانگ پال میں مولوی نور احمد صاحب سے حاصل کی۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہورسے1972ء میں انگریزی ادب میں بی۔ اے آنرز (پارٹ ون) کیا اور دینی علوم قدیم طریقے کے مطابق مختلف اساتذہ سے پڑھے۔ قرآن و حدیث کے علوم و معارف میں برسوں مدرسۂ فراہی کے جلیل القدر عالم اور محقق امام امین احسن اصلاحی سے شرف تلمذ حاصل رہا۔ ان کے دادا نور الٰہی کو لوگ گاؤں کا مصلح کہتے تھے۔ اسی لفظ مصلح کی تعریب سے اپنے لیے غامدی کی نسبت اختیار کی اور اب اسی رعایت سے جاوید احمد غامدی کہلاتے ہیں۔ غامدی صاحب 1980ء سے دینی علوم پر علمی اور تحقیقی کام انجام دے رہے ہیں۔ اسلامی محقق و دانشور کے علاوہ غامدی صاحب کا ایک ادبی تعارف بھی ہے جو ان کی شخصیت کے جمالیاتی پہلو کو نمایاں کرتا ہے۔ اور ان کا شعری مجموعہ کلام ’’خیال و خام‘‘ شائع ہو چکا ہے۔ یہ مجموعہ اُن کے ادبی ذوق کا مظہر ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR