Skip to content
جاوید احمد غامدی جاوید احمد غامدی

یہ دور جہاں کیا ہے دریا بہ حباب اندر

یہ دورِ جہاں کیا ہے دریا بہ حباب اندر پنہاں به حباب اندر پیدا به حباب اندر خاکی ہو کہ افلاکی یہ سیر و سفر تیرا ناقہ بہ حباب اندر صحرا به حباب اندر صوفی کی شریعت میں دو لفظ یہی پائے دنیا به حباب اندر عقبیٰ بی حباب اندر مے خانہ ہستی کا یہ رنگ بھی دیکھا ہے مستی بہ حباب اندر صہبا بہ حباب اندر اک طرفہ تماشا ہے افرنگ کا طوفاں بھی آدم به حباب اندر حوا به حباب اندر
جاوید احمد غامدی

جاوید احمد غامدی

View profile

جاوید احمد غامدی کی پیدایش 18 اپریل 1951ء کو ضلع ساہیوال کے ایک گاؤں جیون شاہ کے نواح میں ہوئی۔ عربی و فارسی کی ابتدائی تعلیم ضلع ساہیوال ہی کے ایک گاؤں نانگ پال میں مولوی نور احمد صاحب سے حاصل کی۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہورسے1972ء میں انگریزی ادب میں بی۔ اے آنرز (پارٹ ون) کیا اور دینی علوم قدیم طریقے کے مطابق مختلف اساتذہ سے پڑھے۔ قرآن و حدیث کے علوم و معارف میں برسوں مدرسۂ فراہی کے جلیل القدر عالم اور محقق امام امین احسن اصلاحی سے شرف تلمذ حاصل رہا۔ ان کے دادا نور الٰہی کو لوگ گاؤں کا مصلح کہتے تھے۔ اسی لفظ مصلح کی تعریب سے اپنے لیے غامدی کی نسبت اختیار کی اور اب اسی رعایت سے جاوید احمد غامدی کہلاتے ہیں۔ غامدی صاحب 1980ء سے دینی علوم پر علمی اور تحقیقی کام انجام دے رہے ہیں۔ اسلامی محقق و دانشور کے علاوہ غامدی صاحب کا ایک ادبی تعارف بھی ہے جو ان کی شخصیت کے جمالیاتی پہلو کو نمایاں کرتا ہے۔ اور ان کا شعری مجموعہ کلام ’’خیال و خام‘‘ شائع ہو چکا ہے۔ یہ مجموعہ اُن کے ادبی ذوق کا مظہر ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR