Skip to content
جاوید احمد غامدی جاوید احمد غامدی

امن کا نام لبوں پر ہے سناں پہلو میں

امن کا نام لبوں پر ہے سناں پہلو میں اک زباں منہ میں ہے اور ایک زباں پہلو میں اب تو لگتا ہے کہ تہذیب کا حاصل ہے یہی ہاتھ میں جام ، کوئی حور جناں پہلو میں قافلہ ہے، نہ جرس، گرم سفر ہوں پھر بھی ساتھ چلتی ہے تو اک ریگ رواں پہلو میں سیر دیکھیں گے، ذرا دیر کو آئے تھے، مگر دل نہیں، یہ تو نکل آیا جہاں پہلو میں یوں تو قرآن بھی ہے خانقہوں کی زینت ساتھ رہتا ہے، مگر سر نہاں پہلو میں اسی امید پہ کھویا تھا کہ پالیں گے اسے دل نے چھوڑا نہ کوئی اپنا نشاں پہلو میں لوٹ آتی ہے، نوا ہو کہ فغاں ہو میری یہ ترا دل ہے کہ اک سنگ گراں پہلو میں
جاوید احمد غامدی

جاوید احمد غامدی

View profile

جاوید احمد غامدی کی پیدایش 18 اپریل 1951ء کو ضلع ساہیوال کے ایک گاؤں جیون شاہ کے نواح میں ہوئی۔ عربی و فارسی کی ابتدائی تعلیم ضلع ساہیوال ہی کے ایک گاؤں نانگ پال میں مولوی نور احمد صاحب سے حاصل کی۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہورسے1972ء میں انگریزی ادب میں بی۔ اے آنرز (پارٹ ون) کیا اور دینی علوم قدیم طریقے کے مطابق مختلف اساتذہ سے پڑھے۔ قرآن و حدیث کے علوم و معارف میں برسوں مدرسۂ فراہی کے جلیل القدر عالم اور محقق امام امین احسن اصلاحی سے شرف تلمذ حاصل رہا۔ ان کے دادا نور الٰہی کو لوگ گاؤں کا مصلح کہتے تھے۔ اسی لفظ مصلح کی تعریب سے اپنے لیے غامدی کی نسبت اختیار کی اور اب اسی رعایت سے جاوید احمد غامدی کہلاتے ہیں۔ غامدی صاحب 1980ء سے دینی علوم پر علمی اور تحقیقی کام انجام دے رہے ہیں۔ اسلامی محقق و دانشور کے علاوہ غامدی صاحب کا ایک ادبی تعارف بھی ہے جو ان کی شخصیت کے جمالیاتی پہلو کو نمایاں کرتا ہے۔ اور ان کا شعری مجموعہ کلام ’’خیال و خام‘‘ شائع ہو چکا ہے۔ یہ مجموعہ اُن کے ادبی ذوق کا مظہر ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR