Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

کہانیاں بھی گئیں قصہ خوانیاں بھی گئیں

کہانیاں بھی گئیں قصہ خوانیاں بھی گئیں وفا کے باب کی سب بے زبانیاں بھی گئیں وہ بازیابیٔ غم کی سبیل بھی نہ رہی لٹا یوں دل کہ سبھی بے ثباتیاں بھی گئیں ہوا چلی تو ہرے پتے سوکھ کر ٹوٹے جو صبح آئی تو ہیرا نمائیاں بھی گئیں وہ میرا چہرہ مجھے آئنے میں اپنا لگے اسی طلب میں بدن کی نشانیاں بھی گئیں پلٹ پلٹ کے تمہیں دیکھا پر ملے بھی نہیں وہ عہد ضبط بھی ٹوٹا شتابیاں بھی گئیں مجھے تو آنکھ جھپکنا بھی تھا گراں لیکن دل و نظر کی تصور شعاریاں بھی گئیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR