Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

ذہن رہتا ہے بدن خواب کے دم تک اس کا

ذہن رہتا ہے بدن خواب کے دم تک اس کا پھر وہی رنج وہی خیمۂ غم تک اس کا میری آنکھیں میری دہلیز پہ رکھ دیتا ہے خاص ہے میرے لیے شوق ستم تک اس کا ہے مرے آب محبت سے وہ شاداب بہت میری پہچان میں ہے قامت نم تک اس کا بادباں اب تو ہواؤں کو بھی پہچانتے ہیں ہاتھ پہنچا ہے بہت دیر میں ہم تک اس کا دل افسردہ سر شام سلگ اٹھتا ہے ساحل جاں رکھے اب کیسے بھرم تک اس کا وہ تو جھونکے کی طرح آ کے گزر جاتا ہے دشت جاں اس کا ہے اور خواب ارم تک اس کا کوئے احساس ترے حوصلے تسلیم مگر صحن زنداں ہی لگے نقش قدم تک اس کا بات آئینے سے کرنے کو بھی موقع ڈھونڈیں خلوت شوق تراشے ہے صنم تک اس کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR