Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

وداع کرتا ہے دل سطوت رگ جاں کو

وداع کرتا ہے دل سطوت رگ جاں کو خبر کرو مرے خوابوں کے شب سلیماں کو محیط جاں نہ کوئی ذائقہ نہ سبزۂ شب تلاش کرتی ہے خوشبو کسی گریباں کو مجھے یہ فصل خزاں خواب کاٹ لینے دو کہ پھر نہ نکلے کوئی دوسرا بیاباں کو لہو کو آنکھ میں رہنے کا زعم تھا ورنہ ٹپک بھی سکتا تھا بہلا کے دل کے طوفاں کو مجھے تو غم بھی پنہ زاد ہی لگے اب تو کہ آ نکلتی ہے حسرت بھی سیر مژگاں کو کسی عدو کی مروت سے اب بھی تازہ ہیں وہ زخم خواب کہ جو ڈھونڈتے ہیں پیکاں کو حساب اس کی محبت کا حرف حرف کروں جو آ گیا تھا مری تشنگی کے ساماں کو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR