Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

نہ کوئی ربط بجز خامشی و نفرت کے

نہ کوئی ربط بجز خامشی و نفرت کے ملیں گے اب تو خلاصے یہی محبت کے میں قید جسم میں رسوا تو قید میں میری بدن پہ داغ لیے قید بے صعوبت کے عجیب بات گریباں پہ ہاتھ ان کا ہے جو توشہ گیر تمنا تھے حرف غیرت کے بس اب تو حرف ندامت کو ثبت دائم دے صبا صفت تھے رسالے غم محبت کے دعا سے تزکیۂ نفس تک سفر ہے بہت لباس بدلو گے کتنے بھی اب ضرورت کے سیہ سفید کے مالک کو فرق رنگ سے کیا پڑے نہ اس پہ بھی صدمے کبھی ہزیمت کے زمام کار جہاں کس کے ہاتھ ہے یارب بدل گئے ہیں تقاضے بھی آدمیت کے زمانہ درپئے آزار ہے تو کیا ناہیدؔ بکھرتے آئے ہیں موتی سدا مشقت کے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR