Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

سرخی بدن میں رنگ وفا کی تھی کچھ دنوں

سرخی بدن میں رنگ وفا کی تھی کچھ دنوں تاثیر یہ بھی اس کی دعا کی تھی کچھ دنوں ڈھونڈے سے اس کے نقش الجھتے تھے اور بھی حالت تمام کرب و بلا کی تھی کچھ دنوں کاغذ پہ تھا لکھا ہوا ہر حرف لب کشا تحریر جسم صوت و ادا کی تھی کچھ دنوں شاخوں پہ کونپلوں کو زبانیں عطا ہوئیں یہ دلبری بھی دست صبا کی تھی کچھ دنوں دل سوزئ وفا کو شکیبائی کی عطا شائستگی یہ رنگ حنا کی تھی کچھ دنوں اب ہے کدورتوں کا کھلا دشت اور میں چاہت تمام تیری رضا کی تھی کچھ دنوں کیفیت نشاط تھی خود ہی سے گفتگو ناہیدؔ یہ ردا بھی حیا کی تھی کچھ دنوں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR