Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

خیال ترک تعلق کو ٹالتے رہیے

خیال ترک تعلق کو ٹالتے رہیے ہوا میں کوئی ہیولیٰ اچھالتے رہئے پرانے آشنا چہروں کو یاد کر کر کے ہجوم غم میں بھی دل کو سنبھالتے رہئے تمام عمر یوں ہی کیجے حسرتوں کا شمار تمام عمر یوں ہی دکھ سنبھالتے رہئے سجا کے روز نئی محفلیں نئے چہرے زر فسردہ دلی کو اجالتے رہئے رہیں نہ دشت جو صحرا نوردیوں کے لئے تو اپنے صحن میں پتھر اچھالتے رہئے نہ مل سکیں جو وہ یاران گل صفت ناہیدؔ تو اپنے آپ کو سانچوں میں ڈھالتے رہئے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR