Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

ہری تھی شاخ تو بیٹھا نہ اس پہ پنچھی کیوں

ہری تھی شاخ تو بیٹھا نہ اس پہ پنچھی کیوں لگے ہے اجڑے ہوئے خواب سی یہ بستی کیوں مجھے خبر ہے مرے گھر میں سانپ آنکھیں ہیں وگرنہ غم کے خزینے چھپا کے رکھتی کیوں تمہی سے تہمت عالم کو نسبتیں موسوم تمہیں کو کہتے ہیں سب لوگ سب سے اچھی کیوں خزاں کو میرے ہی خوابوں کے نام کیوں لکھا زمیں نے اپنی یہ دولت مجھی کو سونپی کیوں مرا وجود بھی کیا کچھ خدا سے ملتا ہے سوال شک سے ہے بیگانہ میری ہستی کیوں یہ اشک سلسلۂ جاں کے بولتے لب ہیں چھپا کے دولت نایاب تم نے رکھی کیوں وجود اپنا کسے کب عزیز تھا ناہیدؔ ہوئی ہے شام سے پہلے ہی شام گہری کیوں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR