Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

تجھ سے بہت قریب بھی تنہا بھی تھے ہمیں

تجھ سے بہت قریب بھی تنہا بھی تھے ہمیں تھے آبروئے عشق پہ رسوا بھی تھے ہمیں آنکھوں میں خون تھا کہ زمیں تھی لہو لہو زنجیر غم پہن کے تماشا بھی تھے ہمیں ہر ہر قدم پہ اک نئی دیوار تھی کھڑی اس رات کے سفر میں اجالا بھی تھے ہمیں معلوم تھا یہ عشق نہیں مات کا ہے کھیل پسپا ہوئے تھے ہم ہی حوالہ بھی تھے ہمیں معلوم تھا کہ وحشتیں اپنی بساط ہیں معلوم تھا کہ شام کا تارہ بھی تھے ہمیں آنکھوں میں خواب چبھتے رہیں گے تمام عمر یہ درد لا دوا تھا مسیحا بھی تھے ہمیں اب یاد بھی نہ آؤ کہ وعدہ بھی تھا یہی دشت بلا میں وعدۂ فردا بھی تھے ہمیں اے صبح نو بہار کبھی تو ادھر بھی آ احباب جانتے ہیں کہ تجھ سا بھی تھے ہمیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR