Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

مجھے بھلا کے مجھے یاد بھی رکھا تو نے

مجھے بھلا کے مجھے یاد بھی رکھا تو نے یہ کیسا دعویٔ دشوار پھر کیا تو نے ہوا نے اپنے لیے نام کچھ رکھے ہوں گے تھکن سے پوچھ لیا گھر کا راستا تو نے حذر کہ اب مرے ہاتھوں میں مدعا بھی نہیں کیا ہے لیلئ خواہش کو بے ادا تو نے یہ کون تیری طرح میری آنکھ میں چمکا جلائی کیسی یہ قندیل بد دعا تو نے نگاہ شب ترے آنگن میں خواب ڈھونڈھے تھی یہ اب کے زخم بھی کیسا دیا نیا تو نے تجھے مرے لیے نیندوں کے پھول لانے تھے یہ کیسا آنکھوں کو بخشا ہے رتجگا تو نے لباس بدلی ہوئی رونقوں کے اچھے تھے مگر یہ دل کہ رکھا حوصلہ قبا تو نے قدم اکھڑ سے گئے تھے بجائے ہم سفری ہوا کو اوڑھ کے دیکھا تھا بارہا تو نے رہی گریز کی تہ دامنی سے برگشتہ مجھے دیا تھا وہ سودائے حوصلہ تو نے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR