Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

کبھی تو آ مری آنکھوں کی روشنی بن کر

کبھی تو آ مری آنکھوں کی روشنی بن کر زمین خشک کو سیراب کر نمی بن کر رچا ہوا ہے تری کم نگاہیوں کا کرم نشے کی طرح مرے دل میں سر خوشی بن کر کبھی تو آ تپش جاں گسل ہی دینے کو کبھی گزر انہی راہوں سے اجنبی بن کر خوشا کہ اور ملا غم کا تازیانہ ہمیں خوشا وہ درد جو چھایا ہے نغمگی بن کر تمہیں عزیز نہیں ہے تو ہو عزیز کسے نہ مل سکے گا کوئی وجہ زندگی بن کر پلٹ کے دیکھ نہ اس کو وہ خاک کر دے گا ترے غرور کو زہراب کی انی بن کر ہوئی نہ اس سے وفا تم سے کیا ہوا ناہیدؔ ابھی تلک جیے جاتی ہو باولی بن کر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR