Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

دل کی دیوار میں آئینہ رکھا تھا کس نے

دل کی دیوار میں آئینہ رکھا تھا کس نے مجھ کو پہچانتے رہنے کو کہا تھا کس نے دشمن جاں ترے ہاتھوں میں تو پتھر بھی نہ تھا لذت خواب کو نم دیدہ کیا تھا کس نے اب بہت دور نکل جانے کو جی چاہتا ہے مجھ کو جاتے ہوئے دیوانہ کہا تھا کس نے اس کی آنکھوں میں بلاوا ہی نہ تھا سچ یہ ہے اے شب ہجر تجھے ساتھ کیا تھا کس نے انجمن انجمن قصے تھے ہمارے کل تک آج ویرانی کو آنکھوں میں رکھا تھا کس نے نام تو اس کا بھلا سا تھا مگر یاد نہیں سسکیاں لے کے تجھے یاد کیا تھا کس نے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR