Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

ہم نے کہنے کو تمہیں دل سے بھلایا ہوا ہے

ہم نے کہنے کو تمہیں دل سے بھلایا ہوا ہے بس یہی داغ ہے سینے میں چھپایا ہوا ہے اب گرے گی بھی تو کیسے کہ بہت صبر کے ساتھ ہم نے دیوار کو ہاتھوں سے بنایا ہوا ہے بات کرنے کو بہت دیر سے سوچا اس سے جس کی تحریر کو آنکھوں میں بسایا ہوا ہے چشم بے عیب میں اس کا ہی سراپا کیوں تھا جس کا غم حد تمنا میں سمایا ہوا ہے خواہش قرب کے پیوند ہیں ہاتھوں میں مرے اے جنوں زاد مجھے کتنا ستایا ہوا ہے کوئی کہتا ہے رفاقت نہیں ملنے والی کوئی کہتا ہے وہ دہلیز پہ آیا ہوا ہے وصل کی شام کا اندازہ بہت مشکل تھا ہم نے پوچھا تھا مگر اس نے چھپایا ہوا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR