Skip to content
کشور ناہید کشور ناہید

بگڑی بات بنانا مشکل بگڑی بات بنائے کون

بگڑی بات بنانا مشکل بگڑی بات بنائے کون کنج تمنا ویرانہ ہے آ کر پھول کھلائے کون تن کی دولت من کی دولت سب خوابوں کی باتیں ہیں نو من تیل نہ ہو تو گھر میں رادھا کو نچوائے کون اپنا غم اب خود ہی اٹھا لے ورنہ رسوائی ہوگی تیرا بھید چھپا کر دل میں ناحق بوجھ اٹھائے کون چلتی گاڑی نام کا رشتہ کیا موہن کیا رادھا آج بن کے سنور کے راس رچا کے موہن آج منائے کون ساگر پار کی خبریں دیکھے ہمسائے کا پتا نہیں آج کا انساں عالم فاضل اس کو اب سمجھائے کون ناامیدی نام تمنا اپنا مقدر ہجر مسلسل درد کے خارستان میں آ کے دامن دل الجھائے کون رات بھی کالی چادر اوڑھے آ پہنچی ہے زینے میں مہندی لگائے بیٹھی سوچے لٹ الجھی سلجھائے کون

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR