Skip to content
راغب مراد آبادی راغب مراد آبادی

اسیر ذات ہوں اپنے بدن کے اندر میں

اسیر ذات ہوں اپنے بدن کے اندر میں رہائی قید عناصر سے پاؤں کیوں کر میں گزر گئے کئی طوفاں قریب سے ہو کر کھڑا ہوا سر ساحل ہوں کب سے ششدر میں کسے عزیز نہیں اپنے بام و در لیکن ہوا ہوں سوچ سمجھ کر ہی کچھ تو بے گھر میں سفر میں رہ گئی شرم برہنگی میری غبار راہ کی اوڑھے ہوئے ہوں چادر میں تراشتا میں خود اپنے نئے نئے پیکر کرم سے آپ کے ہوتا جو دست بت گر میں مرے وجود کی حد ہی نہیں کوئی لیکن یہ اور بات بظاہر نہیں سمندر میں سفر حیات کا طے ہو رہا ہے اے راغبؔ ہوا سوار عناصر کے جب سے رتھ پر میں
راغب مراد آبادی

راغب مراد آبادی

View profile

راغب مراد حسین آبادی کا اصل نام اصغر حسین تھا۔ راغب تخلص کرتے تھے۔ 27 مارچ 1918ء (13 جمادی الثانی، 1336ھ) میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن مراد آباد تھا۔ بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ آپ نے السنہ شرقیہ کے کئی امتحان پاس کیے۔طبیہ کالج، دہلی سے طب کی سند بھی حاصل کی، مگرسرکاری ملازمت کو ذریعہ معاش بنایا۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ ان کی شعری تربیت میں مولانا ظفر خاں کا ہاتھ ہے۔ انھوں نے جملہ اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔ رباعی آپ کی سب سے زیادہ پسندیدہ صنف سخن ہے۔ تاریخ گوئی میں ان کو خاص ملکہ حاصل ہے۔ فی البدیہہ اشعار کہنے میں انھیں یدطولیٰ حاصل ہے۔ ان کی تصانیف کے چند نام یہ ہیں: ’ساغر صدرنگ‘، ’عزم وایثار‘، ’ضیائے سخن‘، ’رگ گفتار‘، ’مدحت خیر البشر‘، ’مکالمات جوش وراغب‘، ’ہمارا کشمیر‘، ’محنت کی ریت‘، ’بحضور خاتم الانبیا‘(رباعیات)۔ 18 جنوری، 2011ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔ حکومت پاکستان نے ا ن کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں ’’تمغۂ حسن کارکردگی ‘‘ سے نوازا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR