Skip to content
راغب مراد آبادی راغب مراد آبادی

موج نسیم صبح نہ جوش نمو سے تھا

موج نسیم صبح نہ جوش نمو سے تھا جو پھول سرخ رو تھا خزاں کے لہو سے تھا تیرے سکوت نے اسے ویران کر دیا دل باغ باغ تھا تو تری گفتگو سے تھا اب دل کے رہ گزار میں وہ چاندنی کہاں اپنا بھی ربط و ضبط کسی ماہ رو سے تھا مدت ہوئی کہ دل کا وہ گلشن اجڑ گیا شاداب جو ترے نفس مشکبو سے تھا خواب و خیال ہیں وہ نشاط آفرینیاں رقص بہار دل میں تری آرزو سے تھا سوئے ادب کہوں کہ اسے بے تکلفی راغبؔ بجائے آپ مخاطب وہ تو سے تھا
راغب مراد آبادی

راغب مراد آبادی

View profile

راغب مراد حسین آبادی کا اصل نام اصغر حسین تھا۔ راغب تخلص کرتے تھے۔ 27 مارچ 1918ء (13 جمادی الثانی، 1336ھ) میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن مراد آباد تھا۔ بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ آپ نے السنہ شرقیہ کے کئی امتحان پاس کیے۔طبیہ کالج، دہلی سے طب کی سند بھی حاصل کی، مگرسرکاری ملازمت کو ذریعہ معاش بنایا۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ ان کی شعری تربیت میں مولانا ظفر خاں کا ہاتھ ہے۔ انھوں نے جملہ اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔ رباعی آپ کی سب سے زیادہ پسندیدہ صنف سخن ہے۔ تاریخ گوئی میں ان کو خاص ملکہ حاصل ہے۔ فی البدیہہ اشعار کہنے میں انھیں یدطولیٰ حاصل ہے۔ ان کی تصانیف کے چند نام یہ ہیں: ’ساغر صدرنگ‘، ’عزم وایثار‘، ’ضیائے سخن‘، ’رگ گفتار‘، ’مدحت خیر البشر‘، ’مکالمات جوش وراغب‘، ’ہمارا کشمیر‘، ’محنت کی ریت‘، ’بحضور خاتم الانبیا‘(رباعیات)۔ 18 جنوری، 2011ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔ حکومت پاکستان نے ا ن کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں ’’تمغۂ حسن کارکردگی ‘‘ سے نوازا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR