Skip to content
راغب مراد آبادی راغب مراد آبادی

میں ہی بولوں گا نہ تو بولے گا

یں ہی بولوں گا نہ تو بولے گا بے گناہوں کا لہو بولے گا موسم گل میں یہ اعجاز جنوں ایک اک تار رفو بولے گا مے کدہ بھی ہے کرامت کا مقام دست ساقی میں سبو بولے گا پاس پیمان محبت ہے مجھے چپ رہیں دوست عدو بولے گا میں بد اخلاق نہیں ہوں مجھ سے کیوں بت عربدہ جو بولے گا جرم حق گوئی میں سر جانے پر میرا اک اک بن مو بولے گا ہوک اٹھے گی مرے دل سے راغبؔ جب پپیہا لب جو بولے گا
راغب مراد آبادی

راغب مراد آبادی

View profile

راغب مراد حسین آبادی کا اصل نام اصغر حسین تھا۔ راغب تخلص کرتے تھے۔ 27 مارچ 1918ء (13 جمادی الثانی، 1336ھ) میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن مراد آباد تھا۔ بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ آپ نے السنہ شرقیہ کے کئی امتحان پاس کیے۔طبیہ کالج، دہلی سے طب کی سند بھی حاصل کی، مگرسرکاری ملازمت کو ذریعہ معاش بنایا۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ ان کی شعری تربیت میں مولانا ظفر خاں کا ہاتھ ہے۔ انھوں نے جملہ اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔ رباعی آپ کی سب سے زیادہ پسندیدہ صنف سخن ہے۔ تاریخ گوئی میں ان کو خاص ملکہ حاصل ہے۔ فی البدیہہ اشعار کہنے میں انھیں یدطولیٰ حاصل ہے۔ ان کی تصانیف کے چند نام یہ ہیں: ’ساغر صدرنگ‘، ’عزم وایثار‘، ’ضیائے سخن‘، ’رگ گفتار‘، ’مدحت خیر البشر‘، ’مکالمات جوش وراغب‘، ’ہمارا کشمیر‘، ’محنت کی ریت‘، ’بحضور خاتم الانبیا‘(رباعیات)۔ 18 جنوری، 2011ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔ حکومت پاکستان نے ا ن کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں ’’تمغۂ حسن کارکردگی ‘‘ سے نوازا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR