Skip to content
راغب مراد آبادی راغب مراد آبادی

ہٹ جائیں اب یہ شمس و قمر درمیان سے

ہٹ جائیں اب یہ شمس و قمر درمیان سے میری زمیں ملے گی گلے آسمان سے سینے میں ہیں خلا کے وہ محفوظ آج بھی جو حرف ادا ہوئے ہیں ہماری زبان سے وہ میرے ہی قبیلے کا باغی نہ ہو کہیں اک تیر ادھر کو آیا ہے جس کی کمان سے صیاد نے کیا ہے اسی کو اسیر دام طائر جو دل گرفتہ رہا ہے اڑان سے ناکامیوں نے اور بڑھائے ہیں حوصلے گزرا ہوں جب کبھی میں کسی امتحان سے کہلائے جس میں رہ کے ہمیشہ کرایہ دار کیا انس ہو مکین کو ایسے مکان سے کیوں پیروی پہ ان کی ہو مائل مرا دماغ غالبؔ کے ہوں نہ میرؔ کے میں خاندان سے راغبؔ بہ احتیاط ہی لازم ہے گفتگو دشمن کو بھی گزند نہ پہنچے زبان سے
راغب مراد آبادی

راغب مراد آبادی

View profile

راغب مراد حسین آبادی کا اصل نام اصغر حسین تھا۔ راغب تخلص کرتے تھے۔ 27 مارچ 1918ء (13 جمادی الثانی، 1336ھ) میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن مراد آباد تھا۔ بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ آپ نے السنہ شرقیہ کے کئی امتحان پاس کیے۔طبیہ کالج، دہلی سے طب کی سند بھی حاصل کی، مگرسرکاری ملازمت کو ذریعہ معاش بنایا۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ ان کی شعری تربیت میں مولانا ظفر خاں کا ہاتھ ہے۔ انھوں نے جملہ اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔ رباعی آپ کی سب سے زیادہ پسندیدہ صنف سخن ہے۔ تاریخ گوئی میں ان کو خاص ملکہ حاصل ہے۔ فی البدیہہ اشعار کہنے میں انھیں یدطولیٰ حاصل ہے۔ ان کی تصانیف کے چند نام یہ ہیں: ’ساغر صدرنگ‘، ’عزم وایثار‘، ’ضیائے سخن‘، ’رگ گفتار‘، ’مدحت خیر البشر‘، ’مکالمات جوش وراغب‘، ’ہمارا کشمیر‘، ’محنت کی ریت‘، ’بحضور خاتم الانبیا‘(رباعیات)۔ 18 جنوری، 2011ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔ حکومت پاکستان نے ا ن کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں ’’تمغۂ حسن کارکردگی ‘‘ سے نوازا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR