Skip to content
راغب مراد آبادی راغب مراد آبادی

عجیب انتشار ہے زمیں سے آسمان تک

عجیب انتشار ہے زمیں سے آسمان تک غبار ہی غبار ہے زمیں سے آسمان تک وبائیں قحط زلزلے لپک رہے ہیں پے بہ پے یہ کس کا اقتدار ہے زمیں سے آسمان تک بساط خاک بھی تپاں خلا بھی ہے دھواں دھواں بس اک عذاب نار ہے زمیں سے آسمان تک گرفت پنجۂ فنا میں خستہ حال و خوں چکاں حیات مستعار ہے زمیں سے آسمان تک فغان و اشک و آہ کا جگر گداز سلسلہ بلطف کردگار ہے زمیں سے آسمان تک متاع جبر زندگی ہمیں بھی جس نے کی عطا اسی کا اختیار ہے زمیں سے آسمان تک فراز عرش کے مکیں شکستہ دل ہمیں نہیں ہر ایک بے قرار ہے زمیں سے آسمان تک
راغب مراد آبادی

راغب مراد آبادی

View profile

راغب مراد حسین آبادی کا اصل نام اصغر حسین تھا۔ راغب تخلص کرتے تھے۔ 27 مارچ 1918ء (13 جمادی الثانی، 1336ھ) میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن مراد آباد تھا۔ بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ آپ نے السنہ شرقیہ کے کئی امتحان پاس کیے۔طبیہ کالج، دہلی سے طب کی سند بھی حاصل کی، مگرسرکاری ملازمت کو ذریعہ معاش بنایا۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ ان کی شعری تربیت میں مولانا ظفر خاں کا ہاتھ ہے۔ انھوں نے جملہ اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔ رباعی آپ کی سب سے زیادہ پسندیدہ صنف سخن ہے۔ تاریخ گوئی میں ان کو خاص ملکہ حاصل ہے۔ فی البدیہہ اشعار کہنے میں انھیں یدطولیٰ حاصل ہے۔ ان کی تصانیف کے چند نام یہ ہیں: ’ساغر صدرنگ‘، ’عزم وایثار‘، ’ضیائے سخن‘، ’رگ گفتار‘، ’مدحت خیر البشر‘، ’مکالمات جوش وراغب‘، ’ہمارا کشمیر‘، ’محنت کی ریت‘، ’بحضور خاتم الانبیا‘(رباعیات)۔ 18 جنوری، 2011ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔ حکومت پاکستان نے ا ن کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں ’’تمغۂ حسن کارکردگی ‘‘ سے نوازا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR