Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

ایک آزار ہوئی جاتی ہے شہرت ہم کو

ایک آزار ہوئی جاتی ہے شہرت ہم کو خود سے ملنے کی بھی ملتی نہیں فرصت ہم کو روشنی کا یہ مسافر ہے رہ جاں کا نہیں اپنے سائے سے بھی ہونے لگی وحشت ہم کو آنکھ اب کس سے تحیر کا تماشا مانگے اپنے ہونے پہ بھی ہوتی نہیں حیرت ہم کو اب کے امید کے شعلے سے بھی آنکھیں نہ جلیں جانے کس موڑ پہ لے آئی محبت ہم کو کون سی رت ہے زمانے میں ہمیں کیا معلوم اپنے دامن میں لیے پھرتی ہے حسرت ہم کو زخم یہ وصل کے مرہم سے بھی شاید نہ بھرے ہجر میں ایسی ملی اب کے مسافت ہم کو داغ عصیاں تو کسی طور نہ چھپتے امجدؔ ڈھانپ لیتی نہ اگر چادر رحمت ہم کو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR