Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

دام خوشبو میں گرفتار صبا ہے کب سے

دام خوشبو میں گرفتار صبا ہے کب سے لفظ اظہار کی الجھن میں پڑا ہے کب سے اے کڑی چپ کے در و بام سجانے والے منتظر کوئی سر کوہ ندا ہے کب سے چاند بھی میری طرح حسن شناسا نکلا اس کی دیوار پہ حیران کھڑا ہے کب سے بات کرتا ہوں تو لفظوں سے مہک آتی ہے کوئی انفاس کے پردے میں چھپا ہے کب سے شعبدہ بازی آئینۂ احساس نہ پوچھ حیرت چشم وہی شوخ قبا ہے کب سے دیکھیے خون کی برسات کہاں ہوتی ہے شہر پر چھائی ہوئی سرخ گھٹا ہے کب سے کور چشموں کے لیے آئینہ خانہ معلوم ورنہ ہر ذرہ ترا عکس نما ہے کب سے کھوج میں کس کی بھرا شہر لگا ہے امجدؔ ڈھونڈتی کس کو سر دشت ہوا ہے کب سے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR