Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

بند تھا دروازہ بھی اور اگر میں بھی تنہا تھا میں

بند تھا دروازہ بھی اور اگر میں بھی تنہا تھا میں وہم تھا جانے مرا یا آپ ہی بولا تھا میں یاد ہے اب تک مجھے وہ بد حواسی کا سماں تیرے پہلے خط کو گھنٹوں چومتا رہتا تھا میں راستوں پر تیرگی کی یہ فراوانی نہ تھی اس سے پہلے بھی تمہارے شہر میں آیا تھا میں میری انگلی پر ہیں اب تک میرے دانتوں کے نشاں خواب ہی لگتا ہے پھر بھی جس جگہ بیٹھا تھا میں آج امجدؔ وہم ہے میرے لیے جس کا وجود کل اسی کا ہاتھ تھامے گھومتا پھرتا تھا میں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR