Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

نہ آسماں سے نہ دشمن کے زور و زر سے ہوا

نہ آسماں سے نہ دشمن کے زور و زر سے ہوا یہ معجزہ تو مرے دست بے ہنر سے ہوا قدم اٹھا ہے تو پاؤں تلے زمیں ہی نہیں سفر کا رنج ہمیں خواہش سفر سے ہوا میں بھیگ بھیگ گیا آرزو کی بارش میں وہ عکس عکس میں تقسیم چشم تر سے ہوا سیاہی شب کی نہ چہروں پہ آ گئی ہو کہیں سحر کا خوف ہمیں آئینوں کے ڈر سے ہوا کوئی چلے تو زمیں ساتھ ساتھ چلتی ہے یہ راز ہم پہ عیاں گرد رہ گزر سے ہوا ترے بدن کی مہک ہی نہ تھی تو کیا رکتے گزر ہمارا کئی بار یوں تو گھر سے ہوا کہاں پہ سوئے تھے امجدؔ کہاں کھلیں آنکھیں گماں قفس کا ہمیں اپنے بام و در سے ہوا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR