Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

یہ گرد باد تمنا میں گھومتے ہوئے دن

یہ گرد باد تمنا میں گھومتے ہوئے دن کہاں پہ جا کے رکیں گے یہ بھاگتے ہوئے دن غروب ہوتے گئے رات کے اندھیروں میں نوید امن کے سورج کو ڈھونڈتے ہوئے دن نہ جانے کون خلا کے یہ استعارے ہیں تمہارے ہجر کی گلیوں میں گونجتے ہوئے دن نہ آپ چلتے نہ دیتے ہیں راستہ ہم کو تھکی تھکی سی یہ شامیں یہ اونگھتے ہوئے دن پھر آج کیسے کٹے گی پہاڑ جیسی رات گزر گیا ہے یہی بات سوچتے ہوئے دن تمام عمر مرے ساتھ ساتھ چلتے رہے تمہیں کو ڈھونڈتے تم کو پکارتے ہوئے دن ہر ایک رات جو تعمیر پھر سے ہوتی ہے کٹے گا پھر وہی دیوار چاٹتے ہوئے دن مرے قریب سے گزرے ہیں بارہا امجدؔ کسی کے وصل کے وعدے کو دیکھتے ہوئے دن

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR