Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

کمال حسن ہے حسن کمال سے باہر

کمال حسن ہے حسن کمال سے باہر ازل کا رنگ ہے جیسے مثال سے باہر تو پھر وہ کون ہے جو ماورا ہے ہر شے سے نہیں ہے کچھ بھی یہاں گر خیال سے باہر یہ کائنات سراپا جواب ہے جس کا وہ اک سوال ہے پھر بھی سوال سے باہر ہے یاد اہل وطن یوں کہ ریگ ساحل پر گری ہوئی کوئی مچھلی ہو جال سے باہر عجیب سلسلۂ رنگ ہے تمنا بھی حد عروج سے آگے زوال ہے باہر نہ اس کا انت ہے کوئی نہ استعارہ ہے یہ داستان ہے ہجر و وصال سے باہر دعا بزرگوں کی رکھتی ہے زخم الفت کو کسی علاج کسی اندمال سے باہر بیاں ہو کس طرح وہ کیفیت کہ ہے امجدؔ مری طلب سے فراواں مجال سے باہر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR