Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

کان لگا کر سنتی راتیں باتیں کرتے دن

کان لگا کر سنتی راتیں باتیں کرتے دن کہاں گئیں وہ اچھی راتیں باتیں کرتے دن ایک ہی منظر شہر پہ اپنے کب سے ٹھہرا ہے کچھ سوئی کچھ جاگی راتیں باتیں کرتے دن دیوانوں کے خواب کی صورت ان مل اور بے جوڑ اپنے آپ سے لڑتی راتیں باتیں کرتے دن جانے کب یہ میل کریں گے ایک دوجے کے ساتھ خاموشی میں ڈوبی راتیں باتیں کرتے دن تنہائی کے خوف کی دیکھو کیا کیا شکلیں ہیں سناٹے میں لپٹی راتیں باتیں کرتے دن امجدؔ اپنے ساتھ رہیں گے کب تک رستوں میں گہری سوچ میں الجھی راتیں باتیں کرتے دن

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR