Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

در کائنات جو وا کرے اسی آگہی کی تلاش ہے

در کائنات جو وا کرے اسی آگہی کی تلاش ہے مجھے روشنی کی تلاش تھی مجھے روشنی کی تلاش ہے غم زندگی کے فشار میں تری آرزو کے غبار میں اسی بے حسی کے حصار میں مجھے زندگی کی تلاش ہے یہ جو سرسری سی نشاط ہے یہ تو چند لمحوں کی بات ہے مری روح تک جو اتر سکے مجھے اس خوشی کی تلاش ہے یہ جو آگ سی ہے دبی دبی نہیں دوستو مرے کام کی وہ جو ایک آن میں پھونک دے اسی شعلگی کی تلاش ہے یہ جو ساختہ سے ہیں قہقہے مرے دل کو لگتے ہیں بوجھ سے وہ جو اپنے آپ میں مست ہو مجھے اس ہنسی کی تلاش ہے یہ جو میل جول کی بات ہے یہ جو مجلسی سی حیات ہے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں مجھے دوستی کی تلاش ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR