Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

اگرچہ کوئی بھی اندھا نہیں تھا

اگرچہ کوئی بھی اندھا نہیں تھا لکھا دیوار کا پڑھتا نہیں تھا کچھ ایسی برف تھی اس کی نظر میں گزرنے کے لئے رستہ نہیں تھا تمہی نے کون سی اچھائی کی ہے چلو مانا کہ میں اچھا نہیں تھا کھلی آنکھوں سے ساری عمر دیکھا اک ایسا خواب جو اپنا نہیں تھا میں اس کی انجمن میں تھا اکیلا کسی نے بھی مجھے دیکھا نہیں تھا سحر کے وقت کیسے چھوڑ جاتا تمہاری یاد تھی سپنا نہیں تھا کھڑی تھی رات کھڑکی کے سرہانے دریچے میں وہ چاند اترا نہیں تھا دلوں میں گرنے والے اشک چنتا کہیں اک جوہری ایسا نہیں تھا کچھ ایسی دھوپ تھی ان کے سروں پر خدا جیسے غریبوں کا نہیں تھا ابھی حرفوں میں رنگ آتے کہاں سے ابھی میں نے اسے لکھا نہیں تھا تھی پوری شکل اس کی یاد مجھ کو مگر میں نے اسے دیکھا نہیں تھا برہنہ خواب تھے سورج کے نیچے کسی امید کا پردا نہیں تھا ہے امجدؔ آج تک وہ شخص دل میں کہ جو اس وقت بھی میرا نہیں تھا گزرنے کے لئے رستہ نہیں تھا تمہی نے کون سی اچھائی کی ہے چلو مانا کہ میں اچھا نہیں تھا کھلی آنکھوں سے ساری عمر دیکھا اک ایسا خواب جو اپنا نہیں تھا میں اس کی انجمن میں تھا اکیلا کسی نے بھی مجھے دیکھا نہیں تھا سحر کے وقت کیسے چھوڑ جاتا تمہاری یاد تھی سپنا نہیں تھا کھڑی تھی رات کھڑکی کے سرہانے دریچے میں وہ چاند اترا نہیں تھا دلوں میں گرنے والے اشک چنتا کہیں اک جوہری ایسا نہیں تھا کچھ ایسی دھوپ تھی ان کے سروں پر خدا جیسے غریبوں کا نہیں تھا ابھی حرفوں میں رنگ آتے کہاں سے ابھی میں نے اسے لکھا نہیں تھا تھی پوری شکل اس کی یاد مجھ کو مگر میں نے اسے دیکھا نہیں تھا برہنہ خواب تھے سورج کے نیچے کسی امید کا پردا نہیں تھا ہے امجدؔ آج تک وہ شخص دل میں کہ جو اس وقت بھی میرا نہیں تھا مأخذ :

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR