Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

زندگی درد بھی دوا بھی تھی

زندگی درد بھی دوا بھی تھی ہم سفر بھی گریز پا بھی تھی کچھ تو تھے دوست بھی وفا دشمن کچھ مری آنکھ میں حیا بھی تھی دن کا اپنا بھی شور تھا لیکن شب کی آواز بے صدا بھی تھی عشق نے ہم کو غیب دان کیا یہی تحفہ یہی سزا بھی تھی گرد باد وفا سے پہلے تک سر پہ خیمہ بھی تھا ردا بھی تھی ماں کی آنکھیں چراغ تھیں جس میں میرے ہمراہ وہ دعا بھی تھی کچھ تو تھی رہ گزر میں شمع طلب اور کچھ تیز وہ ہوا بھی تھی بے وفا تو وہ خیر تھا امجدؔ لیکن اس میں کہیں وفا بھی تھی ہم سفر بھی گریز پا بھی تھی کچھ تو تھے دوست بھی وفا دشمن کچھ مری آنکھ میں حیا بھی تھی دن کا اپنا بھی شور تھا لیکن شب کی آواز بے صدا بھی تھی عشق نے ہم کو غیب دان کیا یہی تحفہ یہی سزا بھی تھی گرد باد وفا سے پہلے تک سر پہ خیمہ بھی تھا ردا بھی تھی ماں کی آنکھیں چراغ تھیں جس میں میرے ہمراہ وہ دعا بھی تھی کچھ تو تھی رہ گزر میں شمع طلب اور کچھ تیز وہ ہوا بھی تھی بے وفا تو وہ خیر تھا امجدؔ لیکن اس میں کہیں وفا بھی تھی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR