Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

یہ جو حاصل ہمیں ہر شے کی فراوانی ہے

یہ جو حاصل ہمیں ہر شے کی فراوانی ہے یہ بھی تو اپنی جگہ ایک پریشانی ہے زندگی کا ہی نہیں ٹھور ٹھکانہ معلوم موت تو طے ہے کہ کس وقت کہاں آنی ہے کوئی کرتا ہی نہیں ذکر وفاداری کا ان دنوں عشق میں آسانی ہی آسانی ہے کب یہ سوچا تھا کبھی دوست کہ یوں بھی ہوگا تیری صورت تری آواز سے پہچانی ہے چین لینے ہی نہیں دیتی کسی پل مجھ کو روز اول سے مرے ساتھ جو حیرانی ہے یہ بھی ممکن ہے کہ آبادی ہو اس سے آگے یہ جو تا حد نظر پھیلتی ویرانی ہے کیوں ستارے ہیں کہیں اور کہیں آنسو ہیں آنکھ والوں نے یہی رمز نہیں جانی ہے تخت سے تختہ بہت دور نہیں ہوتا ہے بس یہی بات ہمیں آپ کو بتلانی ہے دوست کی بزم ہی وہ بزم ہے امجدؔ کہ جہاں عقل کو ساتھ میں رکھنا بڑی نادانی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR