Skip to content
امجد اسلام امجد امجد اسلام امجد

بھیڑ میں اک اجنبی کا سامنا اچھا لگا

بھیڑ میں اک اجنبی کا سامنا اچھا لگا سب سے چھپ کر وہ کسی کا دیکھنا اچھا لگا سرمئی آنکھوں کے نیچے پھول سے کھلنے لگے کہتے کہتے کچھ کسی کا سوچنا اچھا لگا بات تو کچھ بھی نہیں تھیں لیکن اس کا ایک دم ہاتھ کو ہونٹوں پہ رکھ کر روکنا اچھا لگا چائے میں چینی ملانا اس گھڑی بھایا بہت زیر لب وہ مسکراتا شکریہ اچھا لگا دل میں کتنے عہد باندھے تھے بھلانے کے اسے وہ ملا تو سب ارادے توڑنا اچھا لگا بے ارادہ لمس کی وہ سنسنی پیاری لگی کم توجہ آنکھ کا وہ دیکھنا اچھا لگا نیم شب کی خاموشی میں بھیگتی سڑکوں پہ کل تیری یادوں کے جلو میں گھومنا اچھا لگا اس عدوئے جاں کو امجدؔ میں برا کیسے کہوں جب بھی آیا سامنے وہ بے وفا اچھا لگا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR