کافر بنوں گا کفر کا ساماں تو کیجئے

کافر بنوں گا کفر کا ساماں تو کیجئے

پہلے گھنیری زلف پریشاں تو کیجئے

اس ناز ہوش کو کہ ہے موسیٰ پہ طعنہ زن

اک دن نقاب الٹ کے پشیماں تو کیجئے

عشاق بندگان خدا ہیں خدا نہیں

تھوڑا سا نرخ حسن کو ارزاں تو کیجئے

قدرت کو خود ہے حسن کے الفاظ کا لحاظ

ایفا بھی ہو ہی جائے گا پیماں تو کیجئے

تاچند رسم جامہ دری کی حکایتیں

تکلیف یک تبسم پنہاں تو کیجئے

یوں سر نہ ہوگی جوشؔ کبھی عشق کی مہم

دل کو خرد سے دست و گریباں تو کیجئے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR