Skip to content
جوش ملیح آبادی جوش ملیح آبادی

گداز دل سے باطن کا تجلی زار ہو جانا

گداز دل سے باطن کا تجلی زار ہو جانا محبت اصل میں ہے روح کا بیدار ہو جانا نوید عیش سے اے دل ذرا ہشیار ہو جانا کسی تازہ مصیبت کے لیے تیار ہو جانا وہ ان کے دل میں شوق خودنمائی کا خیال آنا وہ ہر شے کا تبسم کے لیے تیار ہو جانا مزاج حسن کو اب بھی نہ سمجھو تو قیامت ہے ہمارا اور وفا کے نام سے بے زار ہو جانا سحر کا اس طرح انگڑائی لینا دل فریبی سے ادھر شاعر کے محسوسات کا بیدار ہو جانا توسل سے ترے دل میں بھروں گا قوتیں برقی ذرا میری طرف بھی اے نگاہ یار ہو جانا وہ آرائش میں سب قوت کسی کا صرف کر دینا تحمل میں وہ ہر کوشش مری بے کار ہو جانا معاذ اللہ اب یہ رنگ ہے دنیا کی محفل کا خدا کا نام لینا اور ذلیل و خوار ہو جانا رگوں سے خون سارا زہر بن کر پھوٹ نکلے گا ذرا اے جوشؔ ضبط شوق سے ہشیار ہو جانا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR