Skip to content
جوش ملیح آبادی جوش ملیح آبادی

ادھر مذہب ادھر انساں کی فطرت کا تقاضا ہے

ادھر مذہب ادھر انساں کی فطرت کا تقاضا ہے وہ دامان مہ کنعاں ہے یہ دست زلیخا ہے ادھر تیری مشیت ہے ادھر حکمت رسولوں کی الٰہی آدمی کے باب میں کیا حکم ہوتا ہے یہ مانا دونوں ہی دھوکے ہیں رندی ہو کہ درویشی مگر یہ دیکھنا ہے کون سا رنگین دھوکا ہے کھلونا تو نہایت شوخ و رنگیں ہے تمدن کا معرف میں بھی ہوں لیکن کھلونا پھر کھلونا ہے مرے آگے تو اب کچھ دن سے ہر آنسو محبت کا کنار آب رکناباد و گلگشت مصلےٰ ہے مجھے معلوم ہے جو کچھ تمنا ہے رسولوں کی مگر کیا درحقیقت وہ خدا کی بھی تمنا ہے مشیت کھیلنا زیبا نہیں میری بصیرت سے اٹھا لے ان کھلونوں کو یہ دنیا ہے وہ عقبیٰ ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR