Skip to content
میر ببر علی انیس میر ببر علی انیس

مرا راز دل آشکارا نہیں

مرا راز دل آشکارا نہیں وہ دریا ہوں جس کا کنارا نہیں وہ گل ہوں جدا سب سے ہے جس کا رنگ وہ بو ہوں کہ جو آشکارا نہیں وہ پانی ہوں شیریں نہیں جس میں شور وہ آتش ہوں جس میں شرارہ نہیں بہت زال دنیا نے دیں بازیاں میں وہ نوجواں ہوں جو ہارا نہیں جہنم سے ہم بے قراروں کو کیا جو آتش پہ ٹھہرے وہ پارا نہیں فقیروں کی مجلس ہے سب سے جدا امیروں کا یاں تک گزارا نہیں سکندر کی خاطر بھی ہے سد باب جو دارا بھی ہو تو مدارا نہیں کسی نے تری طرح سے اے انیسؔ عروس سخن کو سنوارا نہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR